Product image

منظر ٹائپ سیٹنگ ٹول

(0)

₹ 7,500

(In stock)

منظر اپنے صارفین کو تخلیقی آزادی اور ٹائپوگرافی کی دلکشی فراہم کرتا ہے اور ان کے کاموں کو بہتر بناتا ہے، ان کے ڈیزائن کو من چاہی ہئیت عطا کرتا ہے اور یہ تمام کام تیز رفتاری سے کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

 

View more
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Image
قرآن ڈیٹا بیس پینل

منظر قرآن ڈیٹا بیس پینل

اس سے قبل، برصغیر ہند میں قرآن شریف کی کمپوزیشن اور لے آؤٹ ایک بہت ہی مشکل اور پیچیدہ عمل ہوا کرتا تھا، اس میں کئی قسم کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ قرآنی متن کمپوز کرنے کیلئے، پچھلے برسوں میں کوئی جدید ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔ اس مسئلے کے ازالے کیلئے لوگوں کو ماہر خطاط کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی تھی، جس کی وجہ سے اس کی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی تھی۔

Kasheeda Panel

منظر میں کشیدہ کی دو مختلف قسمیں ہیں۔

یہاں، ان کی جگہ ایک اضافی خصوصیت ہے جسے کشیدہ (تطویل) کہتے ہیں۔ کشیدہ سے مراد کردار کی لمبائی اور لفظوں کے درمیان فرق ہے۔ کلاسیکی فارسی عربی خطاطی میں کشیدہ کو لاگو کرنے کے متعدد طریقے ہوتے تھے - اکثر متن کو سجانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ بہت سے مواقع پر، لمبا خط کنکشن جب کھینچا جاتا ہے تو اسے ہلکا سا منحنی خطوط فراہم کیا جاتا ہے - جس سے یہ خطاطی کے لحاظ سے خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ کوئی بھی کشیدہ کو تصادفی طور پر استعمال نہیں کر سکتا، بلکہ مخصوص حروف کو مخصوص جگہوں پر استعمال کرنے کے وسیع اصول ہیں۔ آج، زیادہ تر فارسی-عربی فونٹس میں کی بورڈ پر صرف ایک مقررہ لمبائی اور ایک پوزیشن میں ایک کشیدہ ہے۔ مزید کشیدہ کو ایک دوسرے کے پیچھے ڈال کر طویل کشیدہ بنائے جاتے ہیں۔

Image
Image
ٹیکسٹ کارونگ

ٹیکسٹ کارونگ پینل

ٹیکسٹ کارونگ ٹول انتہائی ہمہ گیر اور صارف دوست ٹول ہے۔ یہ منظر پرسو عربک ٹائپ سیٹنگ ٹول کا ایک ایسا سجاوٹی فنکشن ہے جو پورے متنی باکس میں کسی خاص حرف کی ہئیت کو تبدیل کرتا ہے یا اس تبدیلی کو متبادل طور پر کسی منتخب کردہ لفظ تک محدود کرتا ہے۔ اس کا انحصار صارف کی ضرورت پر ہوتا ہے۔متن کو حسن عطا کرنے کے بیس مختلف کیلی گرافک اسٹائلز ہیں۔ اگر صارف کو کسی منتخب کردہ حرف کیلئے کسی مخصوص کیلی گرافک اسٹائل کی ضرورت ہے یا وہ متن کے پورے باکس میں اس تبدیلی کی نقل کرنے کا خواہش مند ہے تو اسے ’منظر ٹائپ سیٹنگ‘ پینل میں ٹیکسٹ کارونگ سیکشن ملاحظہ کرنے اور مطلوبہ اسٹائل کا انتخاب کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس ٹیکسٹ کارونگ فنکشن کے ذریعے، متعدد حروف کو بہ یک وقت منتخب کیا جا سکتا ہے اور انہیں مطلوبہ ہئیتیں عطا کی جا سکتی ہیں۔

پوزیشن ایڈجسٹر

پوزیشن ایڈجسٹر پینل

’پوزیشن ایڈجسٹر‘ منظر پرسو اریبک ٹائپ سیٹنگ ٹول کی مرکزی خصوصیت ہے۔ فارسی و عربی تحریر میں، لفظ، حرف، نقطے اور اعراب کی پوزیشننگ اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس سے متن کو نئے معنی میسر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس سے زبان میں جمالیاتی حسن اور خطاطی کی احسنیت کا ایک پرتَو بھی دکھائی دیتا ہے۔ ’پوزیشن ایڈجسٹر‘ فنکشن صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق منتخب کردہ متن، نقطے اور اعراب کی پوزیشن تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ’پوزیشن ایڈجسٹر‘ منظر پینل میں موجود تیر کے نشان والے بٹنز پر کلک کر کے یا شارٹ کٹ کلیدوں کے ذریعے کی بورڈ کے توسط سے اس کا استعمال کر کے مطلوبہ تبدیلیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس طرح، یہ اسپیسنگ اور کرننگ کی سہولت کو ذہانت کے ساتھ بروئے کار لا کر متن کو خطاطی کا حسن عطا کرتا ہے۔ ’پوزیشن ایڈجسٹر‘ صارفین کو واحد حرف یا پورے لفظ کو نقطے اور اعراب کے ساتھ یا ان کے بغیر ایک سے دوسری سمت میں منتقل کرنے کا اختیار دیتا ہے، یعنی اوپر سے نیچے، اور بائیں سے دائیں۔

Image
Image
سلیکشن اسسٹنس

منظر سلیکشن اسسٹنس پینل

پہلے، ایڈوب ان ڈیزائن میں، نستعلیق یا قرآنی متن میں کسی مخصوص حرف، نقطے یا اعراب کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہوتا تھا، لیکن منظر پرسو اریبک ٹائپ سیٹنگ ٹول میں دستیاب سلیکشن اسسٹنس نے اس کمی کو احسن طریقے سے پورا کیا۔ سلیکشن اسسٹنس متن سے ایک حرف، نقطے یا اعراب کو منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ انتخاب کے بعد، صارفین پوزیشن ایڈجسٹر کے ذریعے اسے کسی دوسری پوزیشن پر رکھ سکتے ہیں۔ اگر صارف کسی مخصوص حرف، نقطے یا اعراب کا انتخاب کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک پورے لفظ کو ہائی لائٹ کرنے اور پھر ’نقطہ اور اعراب ایڈجسٹ کریں‘ بٹن پر کلک کر کے یا ہائی لائٹ کردہ لفظ پر ماؤس کو رائٹ کلک کر کے ’نقطہ اور اعراب ایڈجسٹ کریں‘ فنکشن کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ پورے لفظ کو ہائی لائٹ کرنے پر، وہ سلیکشن اسسٹنس پینل میں دکھائی دے گا۔ اس کے بعد، صارف کسی مخصوص حرف، نقطے یا اعراب کو پوزیشن ایڈجسٹر کے ذریعے دوسری پوزیشن پر رکھ سکتا ہے۔ اگر کوئی صارف کسی واحد حرف کو نئی پوزیشن پر رکھنا چاہتا ہے تو اسے منظر ٹائپ سیٹنگ ٹول پر ’حرف ایڈجسٹ کریں‘ کو فعال کرنا ہوگا۔ لیکن، اگر کوئی نقطے یا اعراب کی پوزیشن تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے پینل پر ’نقطہ + اعراب ایڈجسٹ کریں‘ کو فعال کرنا ہوگا۔ یہ کارروائی کرنے کے بعد، صارف ’پوزیشن ایڈجسٹر‘ کے ذریعے ان کی پوزیشن تبدیل کر سکتا ہے یا ہائی لائٹ کردہ حرف، نقطے یا اعراب کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے۔ اس طرح، متن کو خطاطی کی امتیازی خصوصیت سے آراستہ کرنے کے علاوہ، اسے معنی خیز بنایا جا سکتا ہے۔

سمبل پینل

منظر سمبل پینل

فارسی و عربی خط میں علامات ایک بڑا کردار ادا کرتی ہیں اور قرآنی اشاعتوں میں اسے لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ فارسی و عربی زبانوں میں چند ایسی مخصوص علامات ہیں جن کا متنی تحریر یا متن کو سجانے میں اکثر و بیشتر استعمال کیا جاتا ہے۔ ایڈوب ان ڈیزائن میں، صارف کو صرف چند ایسی غیر واضح علامات کو تلاش کرنے کیلئے، جن کی اسے اکثر ضرورت پیش آتی ہے، اوپن ٹائپ فونٹس کی علامت کا ایک بڑا سیٹ براؤز کرنا پڑتا ہے۔ اس میں صارف کا وقت اور توانائی ضائع ہوتی ہے۔ منظر پرسو۔اریبک ٹائپ سیٹنگ ٹول میں ایک علیحدہ سمبل پینل ہے جس میں ایسی تمام علامات موجود ہیں جنہیں صارفین تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اس پینل میں، ایسی ڈھیر ساری علامات ہیں جن کا خاص مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹول کی ندرت یہ ہے کہ یہاں صارف کو یہ علامات اس مخصوص فونٹ میں دستیاب ہوتی ہیں جن میں وہ کام کر رہا ہے۔ منظر سمبل پینل نے قرآنی علامات کو تلاش اور ان کے انتخاب کو آسان بنا دیا ہے۔ انہیں مختلف زمروں میں رکھا گیا ہے۔ اگر صارف قرآن کریم کے صفحات کی تزئین کاری کر رہا ہے، تو یہ علامات مندرجہ ذیل پینلز میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں: پارہ کا نام: سورۃ کا نام: رکوع: قرآنی علامات:

Image
Image
اسپیسنگ ٹیونر

منظر اسپیسنگ ٹیونر پینل

منظر ٹائپ سیٹنگ ٹول میں نستعلیق کے قدردانوں کیلئے ایک اضافی خصوصیت اسپیسنگ ٹیونر موجود ہے، جس میں الفاظ اور حروف کے درمیان اسپیسز کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اِن بلٹ میکانزم شامل ہے۔ اسے ہر واحد انفرادی مرحلے کا تجزیہ اور نستعلیق کے کرننگ کے اصولوں کا ایک واضح اور محدود سیٹ (منظر کرننگ ٹیکنالوجی) تیار کر کے کیا گیا ہے۔

 
 

Add your review

Please login to write review!

Please purchase the product for a review!

Looks like there are no reviews yet.